30 جون 2013 - 19:30
ترکي ميں حکومت اور عوام کا تصادم

ترکي ميں پوليس اور مظاہرين کے درميان ہونے والے جھڑپوں ميں کم از کم سترہ افراد کے زخمي ہونے کي خـبر ہے-

ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ جنوبي ترکي کے شہر مرسين ميں سيکڑوں لوگ سڑکوں پر آئے اور انہوں نے وزيراعظم رجب طيب ارودغان کي حکومت کے خلاف نعرے لگائے-پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے پہلےلاٹھي چارج کيا اور بعد ازاں واٹر کينن اور مرچوں کے اسپرے کا آزادانہ استعمال کيا- پوليس کے حملے ميں دو صحافي اور چودہ مظاہرين زخمي ہوگئے-ايک پوليس اہلکار کے بھي زخمي ہونے کي خـبر ہے-ترکي ميں کئي ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ استنبول کے تاريخي پارک کے خاتمے کي مخالفت  ميں مظاہرہ کرنے والوں  پر پوليس کے تشدد پر احتجاج کر رہے ہيں-...../169